بھارتی عدالت نے مشہور ڈاکو رانی پھولن دیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی

جمعرات 14 اگست 2014 22:28

بھارتی عدالت نے مشہور ڈاکو رانی پھولن دیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء)بھارت کی ایک عدالت نے مشہور ڈاکو رانی پھولن دیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پینتیس سالہ شیر سنگھ رانا پرانڈین پینل کوڈکی دفعہ 302 کے تحت قتل اور دفعہ 307 کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ 25 جولائی 2001کو درج کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم رانا پر پٹیالہ ہاوٴس کورٹ کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

35 سالہ پھولن دیوی کو شمالی دہلی میں اشوکا روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر تین نقاب پوش مسلح افراد نے اس وقت قتل کردیا تھاجب وہ لوک سبھا کے اجلاس میں شرکت کے بعد دوپہر کے کھانے پر گھر آرہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق جس پستول سے انھیں گولی ماری گئی، اس پر شیر رانا سنگھ کی انگلیوں کے نشانات موجود تھے اس کے علاوہ قتل میں استعمال ہونے والی کار بھی ملزم رانا کے نام پر رجسٹرتھی۔مجرمانہ سرگرمیوں سے تائب ہوکر1996 میں ہندوستانی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہونے والی پھولن دیوی کو انڈیا کے نچلے طبقے میں آئیڈیل کے طور پر جانا جاتا تھا۔