حکومت جتنی رکاوٹیں کھڑی کرلے اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، چوہدری شجاعت

جمعرات 14 اگست 2014 23:07

حکومت جتنی رکاوٹیں کھڑی کرلے اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے جتنی رکاوٹیں کھڑی کرلے لیکن مارچ کو اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے وہی مطالبات ہیں جو طاہرالقادری نے پیش کیے ہیں اور ہم ان کی طرف سے پیش کیے گئے 10 نکاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوراسی کو منوانے کے لیے کارکنوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی اور انقلاب مارچ اکٹھے چل رہے ہیں، حکومت چاہے جتنے کنٹینرز رکھ لے اور رکاوٹیں بنالے ہمارے لوگوں کو راستے بنانا آتے ہیں ہمیں اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور حکومت کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا جس کے تحت انہیں مارچ کرنے کی اجازت دی گئی ہو بلکہ حکومت نے عوامی دباؤ میں آکر مارچ کی اجازت دی،حکومت نے مارچ سمیت ہمیں بھی کوئی سکیورٹی نہیں دی بلکہ بحیثیت سابق وزیراعظم مجھے ملنے والی سکیورٹی کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ مکمل طورپر پرامن رہے گا اور ہماری طرف سے کوئی غیر قانونی وغیر آئینی کام نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :