Live Updates

مرید کے میں تحریک انصاف کے کارکنان کھانا نہ ملنے پر گتھم گتھا

جمعہ 15 اگست 2014 12:21

مرید کے میں تحریک انصاف کے کارکنان کھانا نہ ملنے پر گتھم گتھا

مرید کے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) شہر مرید کے میں تحریک انصاف کے کارکنان قافلہ جانے کے بعد کھانا نہ ملنے پر گتھم گتھا ہوگئے۔ مرید کے میں کارکنوں نے پہلے عمران خان سے تقریر کے لئے اصرار کیا۔

(جاری ہے)

کپتان کا قافلہ گزرنے کے بعد گھنٹوں انتطار کرنے والے کارکنان کھانے کے لئے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

ناراض کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ تیرہ گھنٹوں سے انتظار کر رہے تھے انہیں کھانا تک نہیں مل سکا ۔ جس پر دوسرے گروپ سے ان کا جھگڑا بھی ہوا۔ جس کے بعد ناراض کارکنوں نے معافی تلافی کرلی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :