عمران،طاہرالقادری نےجمہوریت پرآنچ نہ آنیکی یقین دہانی کرادی،رحمان ملک

جمعہ 15 اگست 2014 12:42

عمران،طاہرالقادری نےجمہوریت پرآنچ نہ آنیکی یقین دہانی کرادی،رحمان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں، اب اس دوڑ میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی پر انہوں نے طاہر القادری اور عمران خان کو آصف زرداری صاحب کا پیغام پہنچادیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جدوجہد سے جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔