موجودہ حالات پر سراج الحق نے پانچ نکاتی فارمولہ پیش کر دیا

جمعہ 15 اگست 2014 12:57

موجودہ حالات پر سراج الحق نے پانچ نکاتی فارمولہ پیش کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا موجودہ حالات پر پانچ نکاتی فارمولہ پیش کر دیا ہے۔ پاکستان جمہوریت پر شب خون کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب جمہوریت پر شب خون کا متحمل نہیں ہو سکتا موجودہ صورتحال پر سیاسی راستہ نکالنا ہو گا جس سے آئین ، جمہوریت اور ملک بچ جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انتخابات کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر یکطرفہ نہیں ہے دھاندلی والے حلقوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہیے اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیئے۔ پارلیمانی کمیشن تین ماہ کی مدت میں تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا مطالبہ ہے کہ تمام مطالبات کو آئین کی روشنی میں دیکھا جائے اور دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطے میں آج بھی عمران خان ،شاہ محمود قریشی اور احسن اقبال سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا کیونکہ موجودہ صورتحال سے ملک اور قوم کو نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی چودہ اگست یا اس کے بعد بھی اپنی تعمیری کوشیش جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :