راستوں کی بندش، جڑواں شہروں کی تجارت کو 3 ارب روپے کا نقصان

جمعہ 15 اگست 2014 13:31

راستوں کی بندش، جڑواں شہروں کی تجارت کو 3 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء ) راستوں کی بندش کے باعث ملکی معیشت کو کھربوں اور جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کی تجارت کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 10 اگست سے جاری ملک میں جاری سیاسی کشمکش سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوا، وزارت تجارت اعداد و شمار اکھٹے کررہی ہے البتہ جڑواں شہروں کے تاجر کہتے ہیں کہ راستے بند ہونے کے باعث 3 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی اور انقلابی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے 7 ہزار کنٹنیرز شاہراہوں پر رکھ دئیے ہیں۔ چاروں صوبوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہونے سے بین الاقوامی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے ، وزیر تجارت خرم دستگیر کہتے ہیں کہ بحالی میں ایک سال لگے گا۔ ایک طرف احتجاجی تو دوسری طرف حکومت دونوں فریقوں کی لڑائی میں عام آدمی نفسیاتی، معاشی اور مہنگائی کے دباؤ میں کیا سوچ رہا ہے۔ سماجی اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی نقصان تو ہوچکا ہے اب حکومت کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے عام آدمی کیلئے اشیاء خوردونوش کی ترسیل اور قیمتوں کا نظام درہم برہم ہونے سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :