فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں مقبولیت سے بے حد خوشی ہوئی ہے، احسن خان

جمعہ 15 اگست 2014 14:28

فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں مقبولیت سے بے حد خوشی ہوئی ہے، احسن ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء)پاکستانی اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اپنے ساتھی اداکار فواد خان کی بھارت میں مقبولیت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اور فواد نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور دونوں نے سرفہرست اداکاروں کے طور پر خود کو منوایا۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے فواد کی بھارت میں مقبولیت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے انہیں بھارت میں اچھے پراجیکٹ ملنا بھی بہت سی خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جیسی بڑی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانا ہم سب کے لئے خوشی کا باعث ہے