سلمان نے سونم کپور کو سوناکشی پر ترجیح دینا شروع کردی

جمعہ 15 اگست 2014 15:40

سلمان نے سونم کپور کو سوناکشی پر ترجیح دینا شروع کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے اداکارہ سونم کپور کو اداکارہ سوناکشی سہنا پر ترجیح دینا شروع کردی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ ہدایتکار سورج برجتیا اپنی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں اداکارہ سوناکشی سہنا کو بطور ہیروئن کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر سلمان خان نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور سونم کپور کو کاسٹ کرنے ضد ٹھان لی۔ سوناکشی پر سونم کو ترجیح کی وجہ کھل کر سامنے نہ آسکی۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔