عوام دن بھر تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو دیکھنے کیلئے ٹی وی چینلز پر براجماں رہی

جمعہ 15 اگست 2014 17:37

عوام دن بھر تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو دیکھنے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) عوام دن بھر تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو دیکھنے کیلئے ٹی وی چینلز پر براجماں رہی سرگودھا میں بڑے بڑے ہوٹلوں‘ ٹی سٹالوں اور دیگر مقامات پر دن بھر جاری مارچ کی خبریں سنتے رہے اور ان پر تبصرے کرتے رہے جبکہ متعدد ہوٹلوں پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے جیالوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے بعد کئی ہوٹلوں پر سیاسی گفتگو پر پابندی کے پوسٹر بھی آویزاں کردیئے گئے گزشتہ روز بلاک نمبر 12 میں معروف ٹی سٹال میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے کارکنوں میں سیاسی اختلاف پر لڑائی ہوگئی جہاں موقع پر موجود لوگوں نے واقعہ کو رفع دفعہ کرایا۔