غزہ پر جنگ، امریکی اسلحہ سخت حفاظت میں اسرائیل پہنچایا گیا

جمعہ 15 اگست 2014 19:36

غزہ پر جنگ، امریکی اسلحہ سخت حفاظت میں اسرائیل پہنچایا گیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) اوباما انتظامیہ نے اسرائیل اور غزہ کی حالیہ جنگ کے پیش نظر اسرائیل پر جہاں زور دیا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ وہیں امریکا نے غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فراہمی محفوظ بنانے کے لیے اپنے اسلحہ سے لیس بحری جہاز بھی اسرائیل کے نزدیک سمندر میں پہنچا دیے۔

ایک ماہ سے طویل جنگ جس میں تقریبا دو ہزار فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 64 فوجیوں سمیت 67 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاوس کے حکام نے خاموشی کے ساتھ اپنے مسلح بحری جہاز مشرق وسطی میں بھجوا دیے تھے تاکہ پینٹا گان کی طرف سے اسرائیل کے لیے امریکی اسلحے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ نے اس دوران اپنے قریبی اتحادی اسرائیل کے لیے اسلحہ فراہمی کے معاملات پر کنٹرول مضبوط کر لیا۔

واضح رہے اسرائیل کے لیے امریکی کانگریس میں غیر معمولی حمایت پائی جاتی ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری حرف نے اس امر سے اتفاق کیا کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے لیے امریکی اسلحے کی فراہمی غیر معمولی سکیورٹی کے ماحول میں بھجوایا گیا۔تاہم ان کی خواہش تھی کہ اس چیز کو نمایاں نہ کیا جائے کہ اسرائیل کے لیے پینٹاگان کی اسلحہ فراہمی پر حیران ہوئے تھے۔ میری حرف نے مزید کہا '' یہ فطری بات ہے کہ امریکی اداروں نے اسرائیل کا معمول سے زیادہ خیال رکھا ، ان کے خیال میں اسرائیل کے لیے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :