پشاور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے دس افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

جمعہ 15 اگست 2014 20:44

پشاور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے دس افراد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) پشاور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے دس افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث مختلف مقامات پر مکانوں کی چھتیں گر گئیں جن کے نتیجے دب کر متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق چھتیں گرنے کے واقعات میں پانچ بچے تین مرد اور دو خواتین سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ چند افراد زخمی ہیں جن کا علاج معالجہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :