ہم چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ، ایئر چیف مارشل
جمعہ 15 اگست 2014 20:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پی اے ایف میں سمنگلی اور خالد آرمی ایوی ایشن کوئٹہ پر دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ہم چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ، یہ بزدلانہ حملے ہمارے مادر وطن کے خلاف دفاع کے جذبے کو کمزور نہیں کرسکتے ۔
ایئر فورس کی ملکی ایئر بیسز اور انفراسٹرکچر کے ایک ایک رینج کا دفاع کیاجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی اے ایف بیس سمنگلی کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایئر چیف کوبیس کمانڈروں اے ایف سمنگلی ،ایئر کموڈور سلمان احسن بخاری نے آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ایئر چیف نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور سکیورٹی آفیشلز سے تبادلہ خیال کیا اور قومی املاک کی حفاظت کیلئے ان کے حوصلے اور قربانی کی تعریف کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.