پاکستانی فلم دختر کا ایک اور گانا منظر عام پر آگیا ‘فلم کی ریلیز ستمبر میں متوقع

ہفتہ 16 اگست 2014 12:51

پاکستانی فلم دختر کا ایک اور گانا منظر عام پر آگیا ‘فلم کی ریلیز ستمبر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پاکستانی فلم دختر کا ایک اور گانا منظر عام پر آگیا ‘فلم کی ریلیز ستمبر میں متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جینے چلے کے ٹائٹل سے دختر کے ساؤنڈ ٹریک سے اس گیت کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں ساحر علی بگا کی اس کمپوزیشن کو معروف گلوکار شفقت امانت علی نے آواز دی ہے ملک کے شمالی علاقوں کی متاثرکن عکاسی کرتی فلم کے ساؤنڈٹریک سے ریلیز کیا گیا یہ دوسرا گیت ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارہ عافیہ نیتھنیل کی یہ ڈیبیو فلم قبائیلی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اور اسکی دس سالہ بیٹی کی کہانی ہے فلم دختر کی ریلیز 14 اگست سے بڑھا کر18 ستمبر کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :