پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے ‘ ساجد حسن

ہفتہ 16 اگست 2014 13:10

پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے ‘ ساجد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء ) ٹی وی کے مقبول سینئر اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے ،جمہوریت میں عوام کی بنیادی ضروریات زندگی اوران کے جائز حقوق سے عوام کو محروم رکھا جاتاہے قوم غربت لوڈشیڈنگ اورامن وامان کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا اگرملک کی چند جماعتیں دھاندلی کا شو ر مچاتی ہیں شریف برداران بڑے لیڈر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کی شکایت دور کریں طا ہرالقادری کے مطالبات جائز ہیں اور ان کو بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرناہوگا مگران کو کہنادرست ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اوردھاندلی کرنے والے افرا د کو سخت سزاملنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :