قوم کومبارکباد،انقلاب آگیا،طاہرالقادری

ہفتہ 16 اگست 2014 15:27

قوم کومبارکباد،انقلاب آگیا،طاہرالقادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انقلاب آگیا، شام چار بجے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کا اعلان کروں گا۔

خیابان سہروری پر آمد پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا شاندار استقبال کیا گیا، قائد کی آمد پر کارکنان اور ہمدروں نے طاہر القادری کی راہ میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اپنے قائد کو دیکھتے ہی کارکنان جوش میں آگئے اور با آواز بلند ان کی حق میں نعرے بلند کرنے لگے۔



کنٹینر پر بننے اسٹیج پر آمد کے بعد علامہ طاہر القادری نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب آگیا، پوری قوم کو مبارکباد ہیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج شام چار بجے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا جس میں بتایا جائے گا کہ ہمارا انقلاب کیا ہے اور کن نقاط کا ہم مطالبہ کریں گے۔

علامہ کا کہنا تھا کہ ہمارے انقلاب مارچ میں لوگوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر موجود ہے، ھد نگاہ تک صرف سر ہی سر نظر آ رہے ہیں، ندیم ملک سے خصوصی گفت گو میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے ایک ایک کارکن کا شکرگزار ہوں،انقلاب مارچ میں چاہے جتنی دیر مرضی لگے میں ایک منٹ کے لیے اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر نہیں جائوں گا،انقلاب کی فتح تک انشا اللہ آپ بھی یہیں رہیں گے میں بھی آپ کے ساتھ ہوں گا۔