پنجاب حکومت کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کیخلاف مقدمے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 16 اگست 2014 18:11

پنجاب حکومت کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کیخلاف مقدمے کے حکم کو چیلنج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اپیل پیر کے روز دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کو سیشن کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول ہوگیا جس کا مختلف قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت سیشن کورٹ کے فیصلے خلاف اپیل میں ایک ہی واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہ ہونے کا موقف اپنائے گی اور فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :