عوامی تحریک کے جلسے سے مسلح شخص پکڑا گیا، اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف کرتا ہوں: طاہر القادری

ہفتہ 16 اگست 2014 18:22

عوامی تحریک کے جلسے سے مسلح شخص پکڑا گیا، اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) عوامی تحریک کے شرکاءنے جلسے میں شریک مسلح شخص کو پکڑ لیا، طاہر القادری نے پکڑے گئے شخص کو کچھ کہنے سے منع کر دیا اور سٹیج پر بلا کر گلے سے لگا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکاءنے ایک مسلح شخص کو پکڑ لیا جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے اسے سٹیج پر لانے کی ہدایت پر لانے کی ہدایت کی۔ سٹیج پر بلانے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے کچھ دیر مسلح شخص کے ساتھ گفتگو کی اور اسے گلے لگا لیا۔ اس کے بعد طاہر القادری نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف کر دیا ہے، کوئی شخص اسے ہاتھ نہ لگائے، اس شخص کو امن کی تربیت دوں گا