ڈہرکی،شوہر نے ماموں سے ہاتھ ملانے پر کاری قرار لڑکی پر کتے چھوڑ دیئے گئے

ہفتہ 16 اگست 2014 18:38

ڈہرکی،شوہر نے ماموں سے ہاتھ ملانے پر کاری قرار لڑکی پر کتے چھوڑ دیئے ..

ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء)ڈہرکی میں ماموں سے ہاتھ ملانے پرنشے کے عادی شوہر نے بیوی کو کاری قرار دے دیا۔ جرگے نے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکی پر کتے چھوڑ دئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈھرکی میں جرگے نے کاروکاری کا الزام لگا کر لڑکی پر کتے چھوڑ دئیے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے اپنے ماموں سے عید ملنے کے لئے ہاتھ ملایا تھا جس پر اس کے منشیات کے عادی شوہر نے لڑکی پر کاری کا الزام عائد کیا۔

شوہر نے لڑکی کے خلاف جرگہ بٹھا دیا۔لڑکی کے شورمچانے پر والدین نے اسے بچالیا۔ متاثرہ لڑکی نے والدین سمیت رشتے داروں کے گھر پناہ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگے کے ارکان کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کرانے پر خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ متاثرہ خاندان نے سندھ حکومت سے تحفظ فراہم کرکے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔