آزادی مارچ میں پختونوں کی اکثریت کے باوجود اردو موسیقی ،

خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں نے پارٹی سے شکوہ کردیا ، اردو کے ساتھ پشتو گانے بھی لگائے جائیں ، مطالبہ

ہفتہ 16 اگست 2014 19:53

آزادی مارچ میں پختونوں کی اکثریت کے باوجود اردو موسیقی ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں صرف اردو موسیقی پر خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے نوجوانوں کا شکوہ ، مارچ میں پختونوں کی زیادہ اکثریت کے باوجود ایک بھی گانا پشتو کا نہیں لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز عمران خان کی تقریر سے پہلے نوجوانوں کیلئے تھوڑی تھوڑی دیر بعد اردو کی موسیقی لگاتے رہے جس پر خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے نوجوان ناراض ہوگئے اور شکوہ کرتے رہے کہ سب سے زیادہ تعداد پٹھانوں کے ہونے کے باوجود ایک بھی گانا پشتو نہیں نہیں لگایا ہے ۔