انڈیا اپنی فوج کو مزید بہتر بنائے گا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،

ہماری حکومت کا مقصد ہے کہ فوجی ہارڈوئیر کو درآمد کرنے کی بجائے ہم انہیں برآمد کرنے کی پوزیشن تک پہنچ جائیں ، خطاب

ہفتہ 16 اگست 2014 20:12

انڈیا اپنی فوج کو مزید بہتر بنائے گا  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انڈیا اپنی فوج کو مزید بہتر بنائے گا تاکہ کوئی ملک ہم پر بری نظر نہ ڈال سکے۔ بھارت وزیراعظم نے یہ بات ہفتے کے روز ممبئی میں ملکی ساختہ جنگی بحری جہاز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اس حد تک بڑھا لینا ہے کہ کوئی بھی بھارت پر بری نظر نہ ڈال سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگی جہاز ہندوستانی انجینئروں، ٹیکنیشنز اور دفاعی ماہرین نے تیار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اب تک کی سب سے بڑی مثال ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم بھارت کو تعمیر کرسکتے ہیں ہماری حکومت کا مقصد یہ ہے کہ فوجی ہارڈوئیر کو درآمد کرنے کی بجائے ہم انہیں برآمد کرنے کی پوزیشن تک پہنچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :