کولمبو ٹیسٹ،سری لنکا کے دوسری اننگز میں دووکٹوں پر 177 رنز

ہفتہ 16 اگست 2014 20:30

کولمبو ٹیسٹ،سری لنکا کے دوسری اننگز میں دووکٹوں پر 177 رنز

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 165رنز کی برتری حاصل کرکےمیچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان زخمی ہوگئے ۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 244 رنز چھ کھلاڑی آوٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی،وکٹ کے پیچھے بیٹسمنوں کو شکار کرنے والے سرفراز احمد نے وکٹ کے سامنے بھی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورکیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرکے پاکستان کی پوزیشن کو بہتربنایا،پاکستان ٹیم 332 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسرے دن پانچ شکار کرنے والے ہیراتھ نےہی بقیہ چار وں وکٹیں حاصل کیں، یوں اننگز میں اُنہوں نے نو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، 12رنز کے خسارے سے سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپل تھرنگا 45اور کوشل سلوا 17رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو میزبان ٹیم نے دو وکٹ کے نقصان پر 177رنز بنالیے ، میزبان ٹیم کی برتری 165رنز کی ہوگئی ہے، ٹیسٹ کیریئر کی آخری اننگز کھیلنے والے جے وردھنے 49 اور سنگاکارا 54رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے جنید خان بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے اور بولنگ نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :