پی آئی اے کی کارکردگی، کوئٹہ سے آنیوالی فلائٹ نے مسافروں کو ڈیرہ کی بجائے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا

ہفتہ 16 اگست 2014 21:00

پی آئی اے کی کارکردگی، کوئٹہ سے آنیوالی فلائٹ نے مسافروں کو ڈیرہ کی ..

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پی آئی اے کی حسن کارکر دگی کوئٹہ سے برا ستہ ژو ب ڈی آئی خا ن اےئر پورٹ آ نے وا لی فلائٹ PK 688 نے ڈیر ہ اےئر پورٹ اتر نے کی بجا ئے خواتین و مر د مسافرو ں کو گزشتہ جمعہ کو اسلام آبا د اےئر پور ٹ پر پہنچا دیا ڈیر ہ اےئر پورٹ پر مسافرو ں کو لینے کیلئے آ نے والے انکے عزیز و اقارب کو دو گھنٹے بعد اےئر پورٹ کے عملے نے بتایا کہ فلائٹ پشاور چلی گئی اپنے مسافرو ں کا وہا ں پر بندو بست کر یں فلائٹ ڈیر ہ نہیں آسکتی جب عزیز و اقا رب نے پشاور اےئر پورٹ سے رابطہ کیا تو وہا ں سے معلو م ہوا کہ فلائٹ اسلا م آبا د چلی گئی جس پر عزیز و اقار ب نے زبر دست احتجا ج کیا اور پی آئی اے کے خلا ف نعر ے با ز ی کی اسلام آ با د اےئر پورٹ پر ڈیر ہ کے جن خواتین و مر د مسافرو ں کو اتار ا گیا پی آ ئی اے کے رولز کے مطا بق مسافرو ں کی رہائش اور انکے گھرو ں تک پہنچا نے کا کو ئی بندو بست نہیں کیا مذکور ہ فلائٹ پر آ نے والی بلو چستا ن یونیورسٹی کی قا نو ن لیکچرار انیلا فیصل نے بتا یا کہ اسلا م آ با د میں مسافرو ں کیلئے آزا د ی مارچ اور انقلا ب مارچ کی وجہ سے گاڑیو ں کا بندو بست نہیں تھا ٹر یفک اکثر مقا م پر جا م تھی کو ئی پر سا ن حا ل نہ تھا ہم 20 گھنٹے بعد ڈیر ہ اپنے گھر پہنچے پی آئی اے کا سلو ک انتہا ئی ناروا تھا پو نے دو گھنٹے کا سفر ہم نے 20 گھنٹے میں کیا مسافروں کو پی آئی اے نے اپنی ذمہ دار ی کے مطا بق کو ئی سہولت نہ دی حکومت نو ٹس لیں ۔