حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کے لئے تیار ہو جائے: سراج الحق

ہفتہ 16 اگست 2014 22:39

حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کے لئے تیار ہو جائے: سراج الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) حکومت پیچھے ہٹنے اور قربانی دینے کے لئے تیار ہو جائے۔ سراج الحق کا مشورہ۔ کہتے ہیں ایسا نظام دینا ہو گا جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکومت کو مذاکرات کیلئے پہل کرنی چاہیے اور جو ملک کی خاطر زیادہ قربانی دے گا وہ زیادہ عزت پا لے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پارلیمنٹ کے لوگ اگر مسئلہ حل کر لے تو بڑی اچھی بات ہے۔ سراج الحق نے کہا عمران خان کے پہلے دن سے مطالبات کی حمایت کی ہے لیکن ایک شرط ہے کہ موجودہ آئین کو برقرار رکھنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا مطالبات کا جواب حکومت کو دینا ہو گا کہ وہ کتنے مطالبات مان سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :