برطانوی بندرگاہ پر کنٹینر سے برآمد ہونے والے افراد افغان سکھ ہیں، حکام

پیر 18 اگست 2014 12:34

برطانوی بندرگاہ پر کنٹینر سے برآمد ہونے والے افراد افغان سکھ ہیں، حکام

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)برطانیہ کی ایک بندرگاہ پر پہنچنے والے ایک شپنگ کنٹینر میں پائے گئے افراد افغان سکھ ہیں۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ان میں تیرہ بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے یہ سکھ ایک ’خوفناک‘ سفر کے بعد برطانیہ پہنچے۔

(جاری ہے)

لندن کے مشرق میں واقع ٹلبری ڈاکس کے عملے نے ہفتے کو ایک کنٹینر سے ان لوگوں کو برآمد کیا تھا۔

ایک شخص مردہ پایا گیا جبکہ چونتیس زندہ افراد خوف کے مارے چیخیں مار رہے تھے۔

ان میں اٹھارہ سے 72 برس کی عمر کے نو مرد، آٹھ خواتین اور تیرہ بچے شامل ہیں۔ بچوں کی عمریں ایک سال سے بارہ برس کے درمیان ہیں۔ مردہ پائے گئے مرد کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر چالیس اور پچاس برس کے درمیان تھی۔ اس کی موت کا سبب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔