عالمی میڈیا نےعمران خان کے احتجاج کو پاکستان کیلئے مشکل قرار دیدیا

پیر 18 اگست 2014 14:10

عالمی میڈیا نےعمران خان کے احتجاج کو پاکستان کیلئے مشکل قرار دیدیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) عالمی میڈیا نے عمران خان کے احتجاج کو پاکستان کے لئے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مارچ اسے انتشار کی طرف لے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے احتجا ج کو عالمی میڈیا نے ملک کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل لکھتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی رہنما نے اپنے کارکنوں کو یوٹیلٹی اور دیگر بل اداکرنے سے منع کیا ہے۔

اخبار نے سیاسی تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا کہ عمران نے اپنے ناکام دھرنے سے عوام اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مولانا طاہر القادری اور عمران خان کے احتجاج نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معطل کردی ہے اور شہر کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار گارجین ،نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ حکومت سے پُر تشدد تصادم میں ہی اس احتجاج کا منطقی نتیجہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد اور ان کے تقریر شروع ہونے سے پہلے کے مناظر بدل گئے۔ تقریر سے پہلے ایک ہجوم عمران کے اسٹیج کی جانب جا رہا تھا۔ تو اعلان کے بعد ایک ہجوم کا رخ واپسی کی طرف تھا۔ جو اعلان سے متفق نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :