سائنس فکشن ویڈیو گیم ”ڈیسٹینی“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ گیم 9 ستمبر کو ریلیز ہوگی

پیر 18 اگست 2014 14:21

سائنس فکشن ویڈیو گیم ”ڈیسٹینی“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ گیم 9 ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) سٹرائیک اورمار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے500ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ویڈیو گیم ڈیسٹینی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مشہور ہالی ووڈ فلم کے کرداروں پر بنایا جانے والا یہ ویڈیو گیم اسپیڈ اور ایکشن میں اپنی مثال آپ ہے جو ویڈیو گیم کے شوقین افراد کیلئے ایک جدید مشن متعارف کروائے گا۔ تاریخ کے سب سے مہنگے ویڈیو گیم کا اعزاز پانے والا یہ گیم 9ستمبر کو پلے اسٹیشن اور ایکس باکس کے جدید ورڑن میں ریلیز کیا جائے گا۔