نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار

پیر 18 اگست 2014 14:21

نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء)نارتھ امریکن باکس آفس پراس ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار ہے،جبکہ بھاری بھرکم اسٹار کاسٹ سے سجی فلم”دی ایکسپینڈیبلز تھری“ نوٹ کمانے میں پیچھے رہ گئی۔مشہورزمانہ کارٹون کریکٹرز ننجا ٹرٹلز پرمبنی فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘ دو کروڑ84 لاکھ ڈالرکما کراس ہفتے بھی پہلے نمبر پررہی۔

فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انہیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس نبھا رہی ہیں۔مارول کامکس کے سوپر ہیروز کی ٹیم سے سجی فلم”دی گلیکسی آف گارڈیئنز اس ہفتے 2 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دوسرے نمبرپر برقرارہے۔

(جاری ہے)

فلم میں انسانوں اور ایلینز کی کہانی دکھائی گئی ہے،جس میں مشہور کامکس سوپر ہیروز کائنات کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تیسرا نمبر 1 کروڑ 77 لاکھ ڈالر بٹورنے والی ایکشن کامیڈی فلم "لیٹس بی کوپس" نے حاصل کیا۔ فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کی ہیجو ایک پارٹی میں پولیس کی جعلی وردی پہن کر جاتے ہیں جہاں لوگ انہیں اصل پولیس اہلکار سمجھتے ہیں،جس کے بعد دونوں پولیس کی جعلی وردی میں ہی گھومنے لگتے ہیں لیکن جلد انہیں ایسا کرنا مہنگا پڑجاتا ہے۔اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ”دی ایکسپینڈیبلز تھری“ چوتھے نمبر پر رہی۔ فلم میں ہالی وڈ کے مقبول ترین اسٹارز سیلوسٹر اسٹالون اور جیسن اسٹیتھم کے ہمراہ 13 معروف اداکاروں کی موجودگی کے باوجود فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دکھا سکی۔ فلم نے صرف 1 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔