طاہر القادری کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان

پیر 18 اگست 2014 20:42

طاہر القادری کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے پیر کی شام سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں انقلاب مارچ کے حق میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلاب مارچ سے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے حق میں پاکستان کے ہر صوبے میں دھرنے شروع ہو رہے ہیں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مجھے 7 خط موصول ہوئے جس میں بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ کراچی میں عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ سیکیورٹی کے نام پر میری گاڑی کو جیمرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ مذاکرات کی بات کرنے والے اپنے دْہرے کردار پر غور کریں۔

(جاری ہے)

کارکن مشتعل ہوئے تو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور حکومت ذمہ دار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے محمد علی جناح نے قوم کو اتحاد، ایمان اور تنظیم کے تین اصول دیے۔ جن کا صحیح معنوں میں نمونہ اور پیروی کرنے والے انقلاب مارچ کے شرکاء ہیں۔ انقلاب مارچ میں ملک کے چاروں صوبوں سے ہر رنگ و نسل اور فرقے کے لوگ شریک ہیں۔ انقلاب مارچ کے شرکاء کو صبر پوری دنیا کو نظر آ رہا ہے۔ انقلاب مارچ کے شرکاء نے بے مثال نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس پر میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :