منشیات کا الزام‘ہالی ووڈ اداکارجیکی چن کا بیٹا جے چی چین گرفتار

منگل 19 اگست 2014 12:09

منشیات کا الزام‘ہالی ووڈ اداکارجیکی چن کا بیٹا جے چی چین گرفتار

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) چین میں پولیس نے ہالی وڈ اداکار جیکی چن کے بیٹے کو مبینہ طور پر منشیات کے ایک کیس سے تعلق میں گرفتار کر لیا۔روزنامہ بیجنگ ٹائمز نے بتایا کہ جے چی چین کو، جو اپنے والد کی طرح ایک اداکار اور گلوکار ہیں، گزشتہ ہفتے تائیوان کے پاپ سٹار کائی کو کے ساتھ زیر حراست لیا گیا۔

(جاری ہے)

روزنامہ کے مطابق، کو پرمنشیات استعمال کرنے کے الزامات ہیں جبکہ 31 سالہ چین کو بھی اسی وقت گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی جب چین میں غیر قانونی منشیات کے استعمال کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جا رہا ہے اور سرکاری میڈیا کے مطابق، رواں سال اس حوالے سے کم از کم نو مشہور شخصیات کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :