میرے والد ڈیوڈ دھون میرے حقیقی ہیرو ہیں، ورون دھون

منگل 19 اگست 2014 12:19

میرے والد ڈیوڈ دھون میرے حقیقی ہیرو ہیں، ورون دھون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ان کے والد ہدایت کار ڈیوڈ دھون ان کے حقیقی ہیرو ہیں۔فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ سے سال 2012ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی چاکلیٹ بوائے اداکار ورون دھون نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے والد ڈیوڈ ان کے کے لیے اصلی ہیرو کا رتبہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے والد کو ان کی 59ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ وہ اپنے والد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر یہ تحفہ دیتے ہیں کہ انھوں نے اپنی بڑھی ہوئی داڑھی کٹوا لی ہے جو ان کے والد ڈیوڈ کو بے حد بری لکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :