کرن جوہر کی پیشکش وقت نہ ہونے کی وجہ سے ٹھکرائی، شاہ رخ خان

منگل 19 اگست 2014 12:22

کرن جوہر کی پیشکش وقت نہ ہونے کی وجہ سے ٹھکرائی، شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انھوں نے فلمساز کرن جوہر کی فلم کی پیشکش وقت نہ ہونے کی وجہ سے ٹھکرائی ہے۔اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھیں فلمساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں کام کی پیشکش کی تھی مگر معذرت کی ہے کیونکہ اس لیے ان کی فلمی مصروفیت زیادہ ہیں‘ ان کی فلم ہیپی نیو ایئر، جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ نے مزید بتایا کہ اب وہ روہت شیٹی کی نئی فلم ”’ فین“ اور ”رئیس“ کی جلد ہی عکسبندی شروع کروائیں گے‘ ان کے پاس بالکل وقت نہیں‘ کرن جوہر انھیں بے حد عزیز ہیں جن کا وہ بے حد احترام کرتے ہیں‘ کرن بھی اس بات کو سمجھتے ہیں ان کے اس وجہ سے تعلقات کبھی نہیں کشیدہ ہوئے۔اداکار نے کہا کہ اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے اور محنت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :