Live Updates

حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

منگل 19 اگست 2014 13:08

حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کیلئے حکمت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی جس میں وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی نہ چلائی جائے اور کارکنوں کو روکنے کیلئے شیلنگ اور معمولی لاٹھی چارج کی ہدایات دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے مختلف مقامات پر مختلف اقسام کی رکاوٹیں کھڑی کرکے کارکنوں کو روکا جائے گا جبکہ حساس اور اہم سرکاری اداروں کی عمارتوں پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات