خیرپور، احمد پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

منگل 19 اگست 2014 13:12

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) احمد پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 2 شدید زخمی‘ نازک حالت میں اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی قریب تحصیل کنگری کے علاقآے احمد پور میں گیس کا سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد شریف کھوسو جاں بحق جبکہ فرحان پھلپھوٹو سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا‘ زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :