وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ‘ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر قانون سختی سے حرکت میں آئیگا ‘ وزیر دفاع

منگل 19 اگست 2014 13:17

وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ‘ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ‘ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے پر قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں پہلے سے رینجرز،ایف سی اور پولیس کے اہلکار تعینات ہیں اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو یہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی اوراس دوران تمام ادارے ریاست کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کا اعلان سن کر لوگوں میں مایوسی پھیل گئی اور وہ دھرنے سے چلے گئے جس کی وجہ سے ان کو مزید ایک فیصلہ کرنا پڑا تا کہ لوگوں کو روک کر رکھا جائے، عمران خان یہ فیصلے حالات کے جبر کی وجہ سے کررہے ہیں اور یہ سیاسی بصیرت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ایک عظیم فریضہ انجام دے رہی ہے ہم اس تمام معاملے میں ملوث کرنا نہیں چاہتے جبکہ قانون بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتا۔