تین ‘ چار ہزار لوگوں کا ہجوم ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتا، ماروی میمن

منگل 19 اگست 2014 13:29

تین ‘ چار ہزار لوگوں کا ہجوم ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتا، ماروی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ تین ‘ چار ہزار لوگوں کا ہجوم ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتا ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اب تک لانگ مارچ کرنے والوں کا کوئی مطالبہ واضح نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنے والے کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔ ملک پہلے سے آزاد ہے عمران خان نے سول حکومت کے ہوتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان کیا جو کہ 100 سال پرانی سیاست کا وطیرہ ہے

متعلقہ عنوان :