رابی پیرزادہ ”فنی ٹینشن “کے نام سے ٹاک شو پیش کرینگی

منگل 19 اگست 2014 13:39

رابی پیرزادہ ”فنی ٹینشن “کے نام سے ٹاک شو پیش کرینگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) نامور گلوکارہ و کمپیئر رابی پیرزادہ ”فنی ٹینشن “کے نام سے ٹاک شو پیش کرینگی جس میں حالات حاضرہ ، جنرل نالج اور طنزو مزاح کے ساتھ میوزک بھی شامل ہو گا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شو میں اسٹیج اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ فنکار بھی اداکاری کرینگے ۔ جبکہ شو میں مختلف نامور شخصیات کو مدعو بھی کیا جائیگا ۔ رابی پیرزادہ کا یہ شو ستمبر کے پہلے ہفتے نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گا ۔