Live Updates

عمران خان دھرنے کی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں ، شہباز شریف

منگل 19 اگست 2014 14:51

عمران خان دھرنے کی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں ، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) .وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ دھرنے کی ناکامی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا انہیں یقین نہیں آتا کوئی محب وطن پاکستانی یہ الفاظ بھی ادا کرسکتا ہے کہ تاجر ٹیکس نہ دیں ، عوام بل روک لیں اور بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ نہ بھیجیں ۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت کسی طور آزادی مارچ کو بربادی مارچ میں تبدیل نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا یوٹرن ہے کل تک استعفی لینے کا مطالبہ کرنیوالےآج استعفے دینے کی باتیں کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات