مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی اہل خانہ سمیت لندن چلے گئے: نجی ٹی وی کا دعویٰ

منگل 19 اگست 2014 15:50

مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی اہل خانہ سمیت لندن چلے گئے: نجی ٹی وی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ کے چیئرمین حنیف عباسی کے اہل خانہ سمیت لندن چلے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی اتوار کے روز اہل خانہ سمیت لندن چلے گئے جبکہ وہ اپنے ساتھ کافی زیادہ سامان بھی لے کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جب ان سے جانے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچے کے داخلے کا مسئلہ ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نہ صرف راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے چیئرمین ہیں بلکہ ان پر ایفی ڈرین کے بدنام زمانہ سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دے رکھا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان آج شام چھ بجے ریڈ زون کی جانب مارچ کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :