پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوگی

منگل 19 اگست 2014 16:48

پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوگی

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوگی مگر وزارت حج کی طرف سے اب تک حج پر جانیوالے عازمین کو فلائٹ شیڈول جاری نہیں کیا جاسکے وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج شیڈول 23 اور 24 اگست کو ویب سائٹ پر جاری کردیا جائیگا ذرائع کے مطابق احتجاجی دھرنوں کے باعث امسال سرکاری حج پر جانیوالے عازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ اسلام آباد جانے کے تمام راستے ایک ہفتہ سے بند ہیں اور ریڈ زون کے باعث ملازمین کو اپنے دفاتر میں جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث تمام کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے امسال حج پر پاکستان کی پہلی حج فلائٹ 27 اگست کو 328 حجاج کو پشاور سے لیکر روانہ ہوگی جبکہ 28 اگست کو لاہور سے پہلی پرائیویٹ حج فلائٹ جدہ کیلئے روانہ ہوگی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق امسال سرکاری حج پر جانیوالے عازمین حجاج کے لئے فلائٹ شیڈول اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور قوی امکان ہے کہ وزارت مذہبی امور 23 اور 24 اگست کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر تمام حجاج کرام کے فلائٹ شیڈول کو اپ لوڈ کریگی ‘ وزارت مذہبی امور (فلائٹ) کے اے پی ایس محمد طیب نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

19اگست۔2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امسال حج پر 83 حج فلائٹس کے ذریعے عازمین حج کو اسلام‘ لاہور‘ پشاور ‘ کراچی ‘ کوئٹہ اور دیگر شہروں سے حجاج مقدس پہنچایا جائیگا اسلام آباد سے پہلی حج فلائٹ 2 ستمبر کو روانہ ہوگی 1 ماہ 5 دن جاری رہنے والے آپریشن میں ملک بھر سے سرکاری اور پرائیویٹ پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے 1 لاکھ 43 ہزار 663 عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائیگا امسال سرکاری سکیم کے تحت 57 ہزار عازمین میں سے نصف کو براہ راست مدینة المنورہ لے جایا جائیگا جبکہ باقی سرکاری نصف حجاج کو جدہ لے جایا جائیگا ذرائع کے مطابق مدینہ شریف پہلے جانیوالے واپسی پر جدہ اور مکہ شریف سے پہلے جانیوالوں کو واپسی مدینہ شریف سے لایا جائیگا تمام اضلاع کے حاجی کیمپوں میں 48 گھنٹے قبل حجاج کو پہنچنے کا کہا گیا ہے جہاں پر انہیں حج پر جانے سے قبل حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسیئن دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :