Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر لاہور سے سینکڑوں کارکنوں کی اسلام آباد روانگی

منگل 19 اگست 2014 18:39

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر لاہور سے سینکڑوں کارکنوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر لاہور سے سینکڑوں کارکنوں کی اسلام آباد روانگی۔ لاہور پولیس کی جانب سے قافلوں کو روکنے کی کوشش موٹروے پر قافلہ روکنے کی کوشش سینکڑوں کارکنوں کا موٹروے پر دھرنا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ریڈزون کی جانب پیش قدمی اور دھرنے کی کال پر لاہور سے سینکڑوں کارکن کی مختلف ٹولیوں کی صورت میں اسلام آباد روانگی۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کی جانب سے قافلوں کو روکنے کی کوشش فیض پور انٹرچینج پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو لاہور پولیس کی جانب سے روکے جانے پر سینکڑوں کارکنوں نے موٹروے پر دھرنا دے کر ٹریفک روک دی جس کے بعد پولیس نے قافلے کو جانے کی اجازت دے دی۔ اس طرح راوی ٹول پلازہ پر پولیس نے گاڑیوں کو روک لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات