سکھر ،کرایہ ادا نہ کرنے پر کوچ انتظامیہ نے کراچی کی خاتون کووومین پولیس کے حوالے کر دیا

منگل 19 اگست 2014 18:49

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) کرایہ ادا نہ کرنے پر کوچ انتظامیہ نے کراچی کی خاتون کووومین پولیس کے حوالے کر دیا ،خاتون کا کوچ انتظامیہ کے خلاف احتجاج ، تفصیلات کے مطابق کراچی کی علاقہ مکین چار بچوں کی ماں مسمات ماریہ زوجہ ایاز میمن نے وومین پولیس اسٹیشن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے شوہر نے کراچی سے کوچ میٰں بیٹھایا اور گاڑی کلینئر کو رانی پور میں اترانے کو کہا تھا لیکن کوچ نے رانی پور نہیں اتارا اور مجھے سکھر لاکر مزید کرایہ طلب کیا میں نے کوچ انتظامیہ سے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو انہو ں نے مجھے پولیس کے حوالے کر دیا اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کوچ انتظامیہ کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کرتے ہوئے مجھے میرے گھر روانہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :