حکومت کی درخواست پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں فوج تعینات کردی گئی، آئی ایس پی آر

منگل 19 اگست 2014 19:49

حکومت کی درخواست پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں فوج تعینات کردی گئی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) حکومت کی جانب سے ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بعد پاک فوج نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی سکیورٹی سنبھال لی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون میں فوجی دستوں کی تعیناتی کے لیے درخواست موصول ہوگئی ہے جس کے بعد پاک فوج کے دستوں کو ریڈ زون میں تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں فوج کے اضافی دستے پہلے سے موجود ہیں اور ان ہی دستوں میں سے فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریڈ زون میں موجود، پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ اور سفارت خانوں سمیت دیگر حساس عمارتوں کی سکیورٹی بھی فوج کے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد فوجی دستوں نے شاہراہ دستور، وزیراعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ کے اطراف گشت شروع کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں سکیورٹی کے 3حصار رکھے گئے ہیں جن میں پولیس،رینجرز اور ایف سی شامل ہیں جبکہ اس کے بعد سکیورٹی کے لیے فوجی دستے تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :