طاہر القادری بلا کے مبلغ، گرویدہ ہوجانے کے ڈر سے ٹی وی بند کر دیتا ہوں، چودھری نثار

منگل 19 اگست 2014 20:01

طاہر القادری بلا کے مبلغ، گرویدہ ہوجانے کے ڈر سے ٹی وی بند کر دیتا ہوں، ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی انتہائی سنجیدہ پریس کانفرنس میں ایک ایسا موقع بھی آیا جب خود چوہدری نثار اور پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافی ہنسنے پر مجبور ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ عمران خان سے کئی دہائیوں پر محیط دوستی کا رشتہ ہے لیکن میں طاہر القادری کو نہیں جانتا۔ وہ بڑے بلا کے مبلغ ہیں ۔ وہ جب بات کرتے ہیں تو میں ڈر جاتا ہوں کہ کہیں میں ان کا گرویدہ نہ ہو جاؤں اور نعرے لگاتے ہوئے ادھر نہ پہنچ جاؤں ۔ اسی ڈر کے مارے میں ٹی وی بند کر دیتا ہوں ۔چوہدری نثار کی اس بات پر پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافیوں نے بھرپور قہقہ لگایا۔

متعلقہ عنوان :