Live Updates

عمران خان کو نظربند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،سعد رفیق

منگل 19 اگست 2014 20:25

عمران خان کو نظربند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نظربند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ تحریک انصاف پارلیمنٹ اوروزیراعظم ہاوٴس پرقبضہ کرناچاہتی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کی نظر بندی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ایمرجنسی لگانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 پہلے سے ہی نافذ ہے اور ہم آئین اورجمہوریت کے دفاع اورریاست کے وقارکا دفاع کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :