Live Updates

ایک اورغیرقانونی اعلان،عمران خان نے سرکاری ملازمین کوبھی کام بندکرنے کاحکم دیدیا

منگل 19 اگست 2014 22:41

ایک اورغیرقانونی اعلان،عمران خان نے سرکاری ملازمین کوبھی کام بندکرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے بعدمنگل کوایک اورغیرقانونی اعلان کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کوبھی کام بندکرنے کاحکم دیدیا۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کی پارلیمنٹ ہاوٴس کی طرف روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں تمام سرکاری ملازمین سے کہتاہوں کہ فراڈانتخابات کے ذریعے آنے والی حکومت کی کوئی بات نہ مانے اوران کے احکامات پرکام کرناچھوڑدیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان عالمی مالیاتی اداروں کے قرضے واپس نہ کرنے اورسول نافرمانی کی تحریک چلانے کااعلان کرچکے ہیں جسے سیاسی اورتاجرحلقوں نے غیرآئینی اورغیرقانونی قراردیاہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :