Live Updates

تحریک انصاف کا استعفوں کا اعلان ۔۔۔ اعلان تک ہی محدود

منگل 19 اگست 2014 00:00

تحریک انصاف کا استعفوں کا اعلان ۔۔۔ اعلان تک ہی محدود

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان ابھی تک اعلان تک ہی محدود ہے ،تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی سے ارکان کے استعفوں کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ رات گئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی لیکن جہاں ملکی سیاست ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بدل رہی ہے وہاں پورا دن گزر جانے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مذکورہ اسمبلیوں میں استعفے ابھی تک جمع نہیں کروائے گئے، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلیوں کی استعفوں کی دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے کی تصاویر موجود ہیں لیکن 24گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک قومی اسمبلی ، پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سپیکرز کو تحریک انصاف کے استعفے جمع نہیں کروائے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :