بالی و وڈ میں خواتین کے کرداروں پر مبنی فلموں کی پذیرائی، اداکاراوٴں کے معاوضے بھی دوگنا ہوگئے

بدھ 20 اگست 2014 11:44

بالی و وڈ میں خواتین کے کرداروں پر مبنی فلموں کی پذیرائی، اداکاراوٴں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء)بالی وڈ میں خواتین کرداروں پر بننے والی فلموں کا رواج زور پکڑنے لگا۔ فلموں کی کامیابی کے بعد اداکاراوٴں کے معاوضے بھی دوگنا ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق رواں سال خواتین کے خصوصی کرداروں پر بنی فلموں کو خاصی پذیرائی ملی ہے ‘ کنگنا رنوٹ کی کوئین ہو یا ودیابالن کی بوبی جاسوس ‘شائقین نے ان فلموں کو پسند کیا۔ان فلموں میں مرکزی کردار نبھانے والی چوٹی کی اداکارائیں اپنے معاوضے سے مطمئن نہیں یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ حسیناوٴں نے اپنے معاوضے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔