سعودی مفتی اعظم نے داعش اور القاعدہ کواسلام کاپہلا دشمن قراردیدیا

بدھ 20 اگست 2014 12:05

سعودی مفتی اعظم نے داعش اور القاعدہ کواسلام کاپہلا دشمن قراردیدیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش اور القاعدہ کواسلام کاپہلا دشمن قراردیدیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم عبدالعزیزالشیخ نے کہاکہ شدت پسند افکاروخیالات اور دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردی کاپہلا شکارمسلمان ہی بنتے ہیں اس کی مثالیں داعش اورالقاعدہ کے ہاتھوں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دیکھ سکتے ہیں۔

مفتی اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمراں قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی پشت پرکھڑے ہوں اور ہرمشکل مرحلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے دہشتگردوں کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ سعودی شیخ الاسلام نے کہاکہ داعش اورالقاعدہ جیسے گروپوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ہدایت پرہیں۔

متعلقہ عنوان :