لوگوں کو میری کامیابیوں سے جلن ہوتی ہے ،مجھے ذہنی اذیت دینے کی جہدو جہد کرتے رہتے ہیں‘اداکار ہ میرا

بدھ 20 اگست 2014 12:12

لوگوں کو میری کامیابیوں سے جلن ہوتی ہے ،مجھے ذہنی اذیت دینے کی جہدو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو میری کامیابیوں سے جلن ہوتی ہے اور اسی لیے مجھے ذہنی اذیت دینے کی جہدو جہد کرتے رہتے ہیں مگر میں ایسے لوگوں سے گھبرانے والی نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ابھی مجھے شوبز کے میدان میں مزید آگے جانا ہے او ا س کے ساتھ اپنے ہسپتال کے منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچاکر گھر بساؤں گی ۔انہوں نے کہاکہ شروع سے لے کر اب تک بعض لوگوں کو میری کامیابیاں ہضم نہیں ہوتیں اس لئے مجھے پریشان کرنے کیلئے میرے بارے میں اسکینڈل بناتے ہیں مگر میں ان سب کو خاطر میں نہیں لاتی ۔

متعلقہ عنوان :