وقت کے ساتھ لوگوں کے رویے بھی تبدیل ہوچکے ہیں، فلم انڈسٹری کا سنہرا دور خواب کی طرح یاد آتا ہے ‘بابرہ شریف

بدھ 20 اگست 2014 12:15

وقت کے ساتھ لوگوں کے رویے بھی تبدیل ہوچکے ہیں، فلم انڈسٹری کا سنہرا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ) ماضی کی خوبرو اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ آج وقت کے ساتھ لوگوں کے رویے بھی تبدیل ہوچکے ہیں اور فلم انڈسٹری کا سنہرا دور خواب کی طرح یاد آتا ہے ،انڈسٹری میں اپنے دور میں بھرپور راج کیا آج فلم انڈسٹری کی حالت زار پر ترس آتا ہے ۔ ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہاکہ مجھے آج بھی فلم انڈ سٹری کا وہ دو ر یاد آتا ہے جب بیک وقت پانچ سے چھ فلموں کی شوٹنگ ہوتی تھیں مگر آج حالات اس کے بلکل بر عکس ہوچکے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے فلم انڈ سٹری سے کروڑو روپے کمانے والے سرمایہ کاروں نے بھی بے رخی اختیارکررکھی ہے جس کی وجہ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ۔ مادہ پرستی کے دور میں لوگوں کے رویے بھی بد ل چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خستہ حالی کے اس دور میں جو لوگ سرمایہ کاری کرکے فلمیں بنار رہے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ با ت درست ہے کہ اس وقت فلم انڈسٹری بحرانی دور سے گزررہی ہے لیکن مجھے قوی امید ہے کہ عنقریب فلم انڈ سٹری سے مایوسی کے بادل ہٹ جائیں گے اور فلم سٹو ڈیوآبادہونگے ۔

متعلقہ عنوان :